گیس کی کمی کا جواز بناکر کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع
گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔کراچی ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس بار کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا جواز بنایا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لیاقت آباد، نارتھ کراچی ، لا نڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اولڈ سٹی ایریا کے علاوہ مضافاتی آبادیوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شہر یوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 40 سینٹی گر یڈ کے قریب پہنچ رہا ہے، اور گرمی میں شہری بلبلا رہے ہیں، جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے منگل اور بدھ کی رات بیشترعلاقے تا ریکی میں ڈوبے رہے اور مستشی علاقوں میں بھی 4 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہر یوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب اضافی بل اور دوسری جانب بجلی کی طو یل بندش ہے، رات کا چین اور دن کا سکون کے الیکٹرک نے چھین لیا ہے، حکومت اور عدالت سے اپیل کر تے ہے کہ کے الیکٹرک کے خلا ف کاروائی کی جائے اور اس کو حکومت کی تحویل میں لیا جائے۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی کمی کا سامنا ہے، گیس کی کمی کی وجہ سے پیداوری صلا حیت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک انتطا میہ لوڈشیڈنگ کا نام تبدیل کرکے اس کو لوڈ مینجمنٹ رکھ دیا ہے۔ |
Comments
Post a Comment